ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ: مہنگائی 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

لندن: برطانیہ میں مہنگائی 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی بینک آف انگلینڈ کے 2 فیصد ہدف سے بھی نیچے آگئی ہے اور اس وقت مہنگائی کی شرح 1.7 ہے جو گزشتہ 3 برس کی کم ترین سطح ہے۔

برطانیہ میں مہنگائی نیچے آنے کے باوجود اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے مگر قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار سست ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پیٹرول اور فضائی کرایوں میں کمی نے مہنگائی کم ہونے میں نمایاں کردار ادا کیا جب کہ مہنگائی میں کمی سے آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کا امکان بھی مزید روشن ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں