English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا نام خارج ہونا افسوسناک ہے، زلفی بخاری

القمر

لندن (آن لائن)آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کی دوڑ سے بانی پی ٹی آئی کے باہر ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے خارج ہونا افسوسناک ہے۔ میرے وکلا نے یونیورسٹی کو خط لکھ کر ان کی وجہ پوچھی ہے۔اپنے ردعمل میں زلفی بخاری نے کہا کہ ہم نے ان کی درخواست سے پہلے کئی وکلا اور بیرسٹرزکی رائے لی تھی۔ یہ آکسفورڈ یونی کے لیے ایک نقصان ہے کہ وہ خود کو عالمی ٹرینڈ ساز ادارے کے طور پر پیش کرے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عالمی سطح پر حمایت کی۔ انہوںنے کہا کہ میں دنیا بھر کے پاکستانیوں سے معذرت خواہ ہوں کہ میں اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوا۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ کے نئے چانسلر کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے