English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کا ڈیمزفنڈ میں موجود رقم حکومت کو منتقل کرنےکا حکم

Supreme Court's order to transfer the money

اسلام آباد؛ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے جس میں ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،تحریری حکم میں سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کے لیے قائم اپنا اکاؤنٹ بند کرنے کی ہدایت بھی کی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈیمز فنڈ کی منتقلی کے لیے حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے اور حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بینکس سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جاسکے۔

حکمنامے کے مطابق ڈیمزکی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے