English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام ، روسی طیاروں کی بمباری ، 10افراد شہید 32زخمی

ادلب پر روسی طیاروں کی بمباری کے باعث زخمی افراد کو منتقل کیا جارہا ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی جنگی طیاروں کے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب پر فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق لازقیہ کے حمیمیم فوجی اڈے سے پرواز کرنے والے 3 روسی جنگی طیاروں نے ادلب پر 4 فضائی حملے کیے۔ عین شیب گاؤں میں ایک کارخانے پر فضائی حملوں میں 10افراد شہید ہوئے،جب کہ زخمیوں کو قریبی زسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق روس نے گزشتہ دنوں میں ادلب کے 27 مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ترکیہ، روس اور ایران نے 2017 ء کے آستانہ اجلاس میں اسدیحکومت کے کنٹرول سے باہر کے علاقے میں 4 محفوظ زون قائم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔دمشق حکومت ، ایران نواز جنگجوؤں اور روس نے حملے جاری رکھے اور 4 میں سے 3 علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد ادلب کی طرف رخ کیا ۔ ترکیہ نے ستمبر 2018 ء میں روس کے ساتھ جنگ بندی کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی معاہدہ کیا لیکن مئی 2019 میں حملے دوبارہ تیز ہوگئے۔ فریقین کے درمیان 5 مارچ 2020 ء کو ہونے والے نئے معاہدے کے بعد جنگ بندی بڑی حد تک برقرار ہے۔ 2017ء سے 2020 ء کے دوران حملوں سے بچنے کے لیے تقریباً 20 لاکھ شہری ترک سرحد کے قریبی علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے