
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈاور جناح اسپورٹس نے مضبوط حریف کھتری سی سی کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 4 رنز سے ہراکر کر مسلم کھتری برادری کی ٹمیوں کے درمیان ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لائیٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے فائنل میں اپنی سیٹ بک کرالی۔ میچ کے اختتام مہمان خصوصی کھتری برادری کی معروف شخصیات بزنس مین عمران چوڑی اور رضوان واڈا نے فاتح ٹیم کے اقبال کھتری کو شاندار ففٹی 60 رنز بنانے پر ایک رو پے نقد میں آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ ٹورنا منٹ فائنل آج9بجے شب جناح اسپورٹس دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل الاخوان سی سی اور نیو زم زم سی سی کی فاتح ٹیم کے درمیان عباسی جم خانہ گرائونڈ نیو کراچی 5 جی میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات فائنل میچ کے اختتام پر منعقد ہوگی جسکے مہمان خصوصی کھتری برادری کی معزز شخصیات یاسین منیم اور عمران چوڑی ہونگے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری کھتری پریمیئر لیگ 2025 صادق کھتری ، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر وقار احمد دوانہ ، رضوان، شاہد ٹاو و دیگر بھی موجود ہونگے۔ کھتری سی سی کے کپتان وقار احمد دوانہ نے ٹاس جیت کر جناح اسپورٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی جناح اسپورٹس مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 154 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ وکٹ کیپر بیٹر اقبال کھتری نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سینچری 60 رنز 51 گیندوں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بناء، علی رضا تارا 22 اور شاہد ساگر 20 رنز کا اضافہ کرسکے۔ عبدالحق جوبٹ اور یحی قاسم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2؛2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جواب میں کھتری سی سی ٹیم تما تر کوششوں کے باوجود 9 وکٹوں 150 رنز پر ہمت ہار گء۔ علی پیر جی ذمدارانہ نصف نصف سینچری 53 رنز میں 47 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے لگائے، عمر کے ایم نے 17 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔
