English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: القسام بریگیڈ کی فائرنگ، صیہونی بریگیڈ کمانڈر سمیت 4 سینئراسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ: شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں صیہونی بریگیڈ کمانڈر سمیت 4 سینئراسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی افسران شمالی غزہ کے دورہ کررہے تھے کہ حماس کے مجاہدین نے گھیرے میں لے لیا ،ایک افسر کے گردن پر گولی مارکر جہنم رسید کیا  باقیوں کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی بریگیڈ کمانڈر سمیت 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے بیروت کے ساحلی اسپتال کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت میں اسپتال کے نیچے حزب اللہ کا کیش بنکر موجود ہے جبکہ اسپتال کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں زخمیوں  کو نشانہ نہ بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے