English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے بھگوڑوں نے فارم 47 کی حکومت کو کلین چٹ دیدی، فیصل واوڈا

Whether or not constitutional amendment will be passed

 اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھگوڑوں نے فارم 47 کی حکومت کو کلین چٹ دیدی ہے،ٹارچرکی جھوٹی داستانیں پھیلائی گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں سب بکے ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ  پی ٹی آئی نے جس طرح کاپروپیگنڈہ کیا کوئی پاگل ہی ان پریقین کرسکتا ہے،بانی پی ٹی آئی اب مثبت پیغام دیں گے لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملیں گی یہ واضح ہے، پہلے ہی کہا تھا نوٹ اور ووٹ پاکستان کا کبھی کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن زبردست سیاست دان ہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے ایک ایک بندے سے اپنی تعریف کروائی ہے ۔ 9 مئی کیسز سے متعلق فوجی عدالتیں اس ترمیم میں نہیں آئیں تو اگلی میں آجائیں گی۔ فوج کے بندے کو سزا ہوگی اور وہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق شواہد دے گا تو کیا معاملہ فوجی عدالت میں نہیں جائے گا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے