اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں سے الزام پرپی ٹی آئی نے اپنے 2 سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر زرقا تیمور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے زرقا تیمور کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ واضح اور ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر آپ ووٹ کرتیں۔
پی ٹی آئی نے دونوں سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور سے 7 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔

