English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری

القمر

کراچی (آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔ عدالت میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے سچل تھانے میں درج 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا۔ پولیس نے ملزمان پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پتھراؤ کرنے کے الزامات عاید کیے تھے۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں ایک جیسے الزامات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے