English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 10 فیصد بڑھ

القمر

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 10 فیصد بڑھ گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ مہنگائی 14 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10 روپے 47 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 17 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا، تازہ دودھ، دہی، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے 43 پیسے سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں چکن فی کلو 45 روپے 86 پیسے سستا ہوا۔ چینی، پیاز، گڑ، 20 کلو آٹے کا تھیلا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے جبکہ چاول، بریڈ، کوکنگ آئل سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے