ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوان کورین اداکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جنوبی کوریا کے 32 سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

 کورین میڈیا کے مطابق ان کا انتقال 29 نومبر کو چین میں ہوا، جس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نے بھی کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پارک من جائے ایک ماہ کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے تھے، جہاں دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار کی میت جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

پارک من جائے کے انتقال کی خبر پر کورین انڈسٹری میں گہرے غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مشہور اداکاروں نے ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں