English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلمان خان اور اہل خانہ کا والدہ کی 83ویں سالگرہ پر شاندار جشن

القمر

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی والدہ اور سلیم خان کی پہلی بیوی سلمیٰ خان نے زندگی کی 83 بہاریں دیکھ لیں۔

سلمان خان اور ان کے تمام بہن بھائیوں اور گھر والوں نے والدہ سلمہ خان کی 83ویں سالگرہ کا جشن منایا جس کی جھلکیاں سلمان خان نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔

سلمان خان نے سالگرہ کی تقریب کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں سلمیٰ خان اپنے بیٹے سہیل خان کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

 ویڈیو میں سلمیٰ خان نے خوبصورت پھول دار پرنٹ والا لباس پہن رکھا ہے اور سہیل خان ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ڈانس کر رہے ہیں۔ سہیل نے کیمرے کی طرف دیکھ کر ہنستے ہوئے کہا، ’میں ان کے ساتھ قدم ملاؤں گا‘۔ 

سلمان خان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے والدہ کیلئے پیغام لکھا، ’ممی سالگرہ مبارک، مدر انڈیا، ہماری دنیا‘۔

A post shared by Deanne Panday (@deannepanday)

سلمان خان کی اس پوسٹ پر ساتھی اداکار بوبی دیول، ورون دھون اور گوہر خان نے دل والے ایموجیز کے ذریعے محبت کا اظہار کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

فٹنس کوچ دیان پانڈے نے بھی سالگرہ کی اس تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جن میں سلمہ خان کو کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’سالگرہ مبارک سلمیٰ آنٹی۔ آپ میری ماں جیسی ہیں میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔ 

A post shared by Sohail Khan (@sohailkhanofficial)

یاد رہے کہ سلیم خان کا خاندان ان کی دو شادیاں ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے قریب رہا ہے اور خوشیوں کے مواقع مل کر مناتا آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے