English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلموں میں کام کیلئے کبھی والد کے نام کا سہارا نہیں لیا، شردھا کپور

القمر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کیلئے کبھی اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عاشقی 2 اور استری فلم کی اسٹار شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں بالی ووڈ میں کام حاصل کرنے کیلئے بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بالی ووڈ میں اپنے لئے جگہ بنانا کبھی آسان نہیں تھا کیونکہ انہوں نے کبھی کام لینے کیلئے اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا کیونکہ انکے والد نے انہیں پہلے ہی کہہ رکھا تھا کہ وہ کبھی ان کا نام استعمال کر کے بالی ووڈ میں آنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنے دم پر اپنا نام بنائیں۔

شردھا کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی مشہور فلم عاشقی 2 سے قبل بھی چند فلموں میں کام کیا ہے مگر کبھی انہیں نوٹس نہیں کیا گیا اور ان کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو اپنے لئے قائل کرنا بہت مشکل تھا تاہم جب عاشقی 2 میں انہیں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا اور فلم سپر ہٹ ہوئی تب انہیں لوگوں سے توجہ ملی اور انہیں فلموں میں اہم کردار ملنا شروع ہوئے۔

یاد رہے کہ شردھا کپور حال ہی میں فلم استری 2 میں جلوہ گر ہوئی تھیں جو بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے