English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹ فلکس اسٹار جوس ڈی لا ٹورے 37 برس کی عمر میں چل بسے

القمر

مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’ٹوائے بوائے’ کے اسٹار جوس ڈی لا ٹورے 37 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کی وجوہات عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئیں ہیں تاہم جون میں اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

یہ کونسی بیماری تھی اس کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لیکن علاج شروع کرنے کے بعد وہ سوشل لائف سے دور ہو گئے تھے تاکہ اپنی صحت پر توجہ دے سکیں۔ 

یاد رہے کہ آنجہانی اداکار کی آخری رسومات 6 دسمبر کو ان کے آبائی شہر مونٹیلا میں ادا کی گئیں۔ ان کی اچانک وفات پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ساتھی فنکاروں انہیں یقین نہیں آ رہا کہ خوسے اتنی جلدی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے