English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثناء جاوید کی بولڈ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

القمر

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اپنے ڈراموں پیارے افضل، خانی، اور اے مشتِ خاک میں اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں، وہ حالیہ دنوں اپنے نئے لباس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

ثناء جاوید نے گزشتہ برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس جوڑی کو ابتدا میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب دونوں اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور دنیا بھر کا سفر کر رہے ہیں۔

A post shared by Sana Shoaib Malik (@sanajaved.official)

حال ہی میں ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے ایک شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ مکمل سیاہ لباس میں اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔ ان کی یہ تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔

تاہم، ان کا یہ لباس مداحوں کو متاثر کرنے کے بجائے تنقید کی زد میں آگیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے لباس کو سخت ناپسند کیا اور شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے