ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہت سے ڈراموں کے آج تک پیسے نہیں ملے، نادیہ افغان

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک کئی ڈراموں کا معاوضہ نہیں ملا ہے۔

حال ہی میں نادیہ افغان ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے جڑے کئی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بلیک بک بنا رکھی ہے جس میں وہ ایسے لوگوں کے نام درج کرتی ہیں جن کے ساتھ وہ مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں ہیں جیسے کہ پروڈیوسرز، اداکار اور ہدایتکار وغیرہ۔

نادیہ افغان نے انکشاف کیا کہ وہ ایسے کئی پورے پورے ڈرامے کر چکی ہیں جن میں بطور اداکارہ کام کرنے کیلئے انہیں آج تک پیسے نہیں ملے تاہم جن پروڈیوسرز نے ان کا معاوضہ روکا وہ ان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کرتیں اور ان کو صاف بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کے پیسے نہ ملنے پر دوبارہ کام کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔

A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رزق خدا دیتا ہے الحمداللہ آج بھی کام مل رہا ہے اور کام کر رہی ہوں، مگر بہت سے لوگ اس بلیک بک میں جا چکے ہیں۔

نادیہ نے کہا کہ میں اکثر اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ سارے لوگ جن کے ساتھ کام کرتی تھی وہ بلیک بک میں چلے گئے ہیں اگر کام نہ ملا تو کیا کروں جس پر وہ مجھے یوٹیوب چینل سے کمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ نادیہ افغان کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے اور وہ شوبز سے جڑے کسی بھی موضوع پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں