English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے ہالی ووڈ اداکارہ کے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا

القمر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے مشہور برطانوی اداکارہ جین سیمور کے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث اداکارہ کو گھر چھوڑنا پڑگیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 73 سالہ اداکارہ نے آگ اور فائر فائٹرز کی آگ بجھانے کی کوششوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔

آگ کی شدت کے باعث اداکارہ کو ہنگامی بنیادوں پر اپنا گھر چھوڑنا پڑا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ وہ محفوظ ہیں۔ جین سیمور نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھروں اور شہریوں کو بچانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، کیلیفورنیا کے جنگلات میں یہ خوفناک آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے۔ ملیبو کے علاقے میں تین روز قبل بھڑکنے والی یہ آگ تاحال قابو میں نہیں آسکی جس کو بجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے