English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ہاں بیٹی کی پیدائش

القمر

بالی ووڈ کی بولڈ اور متنازعہ کردار ادا کرنے والی اداکارہ رادھیکا آپٹے ایک بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رادھیکا کے ہاں شادی کے بارہ سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

رادھیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

A post shared by Radhika (@radhikaofficial)

واضح رہے کہ رادھیکا آپٹے نے برطانوی موسیقار بینی ڈکٹ ٹیلر سے 2012 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں کا زیادہ تر وقت لندن اور ممبئی میں گزرتا تھا۔

رادھیکا آپٹے اور بینی ڈکٹ ٹیلر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق ہونے کے باوجود میڈیا سے دور رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے