English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کے مقدمے کی سماعت

القمر

سیشن کورٹ لاہور میں اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پولیس نے نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا کیس، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

نامکمل رپورٹ کے اعتراض پر پولیس نے کہا کہ ہمیں تفتیش مکمل کرنے کےلیے مہلت دی جائے۔

عبوری ضمانت کی سماعت ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں دو جنوری تک توسیع کردی۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس کے شوہر پر مبینہ تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے درج کررکھا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے