ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ کے پہلے ہی دن ہیک ہوگیا

بھارتی اداکارہ اور کامیڈی شو کی جج ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل اپنے لانچ کے پہلے دن ہی ہیک ہوگیا۔

اپنی ورسٹائل مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی بھارتی اداکارہ ارچنا سنگھ نے وی لاگنگ کی دنیا میں قدم ہی رکھا تھا کہ ان کا یوٹیوب چینل پہلے ہی دن ہیک کرلیا گیا، جس پر اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ اپنی پریشانی شیئر کی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل کے ہیک ہونے کی اطلاع ارچنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرکے دی، جس میں انھوں نے اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

A post shared by Archana Puran Singh (@archanapuransingh)

ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز آگئے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے میرے یوٹیوب چینل کو کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کیونکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔‘‘

ارچنا نے اپنی ویڈیو میں خوشی اور مایوسی کا ملاجلا اظہار کیا۔ انہوں نے مداحوں کے پیار اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چینل کو دوبارہ لانچ کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں