English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی

Yunnan boat accident

اسلام آباد: یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

میڈیاذرائع کے مطابق یونان میں 3 مختلف کشتی حادثوں میں مزید 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطاب یونانی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا ریسکیو آپریشن ختم کردیا ہے، جس کے بعد تمام لاپتہ افراد کو مردہ تصورکیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا میں ابھی بھی کم و بیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں، یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی و لیبیا کے ایجنٹوں کے پاس ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لے کر لیبیا پہنچے ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثہ کے بعد کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پھالیہ سے مبینہ انسانی اسمگلر محمد حسن گرفتار کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے