English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

القمر

آج  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا  اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بڑھوتری 4 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتے کا آغاز 1800 پوائنٹس اضافے سے ہوا جو کاروبار کے اختتام تک 4 ہزار 411 پوائنٹس ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 924 ہے۔

 

100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک لاکھ 14 ہزار 189 تک گیا۔بازار میں 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 487 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 445 ارب روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے