ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ اجلاس : کے پی میں تمام ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات کی منظوری



کراچی:

وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی کوآرڈی نیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے معزز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر صوبۂ خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں