English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ میں 72 کروڑ90 لاکھ ڈالر کاسرپلس ریکارڈ

القمر

ایس آئی ایف سی کے تعاون کی بدولت نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو جولائی 2013 کے بعد دوسرا سب سے بڑا سرپلس ہے ۔موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ایک ارب ڈالر کے قریب غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈائون سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ۔

مالی سال 2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کرنٹ اکانٹ سرپلس کا زرِ مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری میں اہم کرداراسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری، مالی سال 2025 کے لیے 13 ارب ڈالر کے ہدف کا تعین برآمدات میں 1 ارب ڈالر کا اضافہ، خدمات کی برآمدات بھی 3.276 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔مالیاتی ماہرین کے مطابق موجودہ سرپلس شرح مبادلہ کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث ہے ۔ایس آئی ایف سی کا تعاون اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں بہتری کا مظہر ہے ۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے