ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافہ ہوگیا، قلیل مدتی مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد ہوگئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا مہنگی، 10 سستی اور 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اداراہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں مرغی کا گوشت 22.47 فیصد اور ٹماٹر 22.75 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی 2.19 اورگھی 1.17 فیصد مہنگا ہوا۔

 

اداراہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتےکوکنگ آئل، سرسوں کا تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا-رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز 8.13، آلو 2.38 اور دال ماش 1.28 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال چنا، کیلے، چاول اور انڈے بھی سستے ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 19 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قلیل مدتی مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 4.64 فیصد ہو گئی تھی۔اسی طرح 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد بڑھی تھی جبکہ مجموعی مہنگائی کی شرح 3.71 فیصد رہی تھی۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں