English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اروشی روٹیلا اور 64 سالہ اداکار کے نازیبا ڈانس پر مداحوں کا شدید غصہ!

القمر

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی نئی فلم "ڈاکو مہاراج” کے گانے نے ریلیز ہوتے ہی تنازع کھڑا کر دیا۔

سوشل میڈیا پر گانے کی کوریوگرافی، اداکارہ کے لباس، اور ساتھی اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ان کے ڈانس پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اروشی روٹیلا کی عمر 30 سال جبکہ ننداموری بالاکرشنا 64 سال کے ہیں۔ صارفین اس عمر کے فرق کو نامناسب قرار دیتے ہوئے گانے کے ڈانس اور اداکارہ کے انداز کو نازیبا کہہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گانے کی دوبارہ شوٹنگ کی جائے یا اسے فلم سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔ گانے کی کوریوگرافی، سینز، اور اداکاری کو بھی غیر معیاری قرار دیا جا رہا ہے۔

ابھی تک فلم کی ٹیم یا انتظامیہ کی جانب سے ان اعتراضات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم "ڈاکو مہاراج” 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے