English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہفتےکے آخری کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی

القمر

 پاکستان آسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن اختتام پر 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 247 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 13 پوائنٹس رہی۔بازار میں 49.9 کروڑ شیئرز کے سودے 24.8 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 230 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 61 پیسے  پر بند ہوا تھا۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے