English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران 4 فیصد اضافہ

القمر

ملک سے طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو234.35ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو226.33ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں طبی وجراحی آلات کی برآمدات کاحجم 42.26ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 37.86ملین ڈالراوردسمبر2024میں 37.19ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو457.14ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے