ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟

متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، مگر انہوں نے اس خواہش کو مشروط قرار دے دیا۔ 

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کی ایک شرط ہے کہ راکھی ساونت یہ واضح کریں کہ آیا ان کا پہلے سے کوئی نکاح ہو چکا ہے، چاہے وہ ہندو یا مسلم مذہب کے تحت ہو۔

مفتی قوی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی پرانے نکاح کی کہانیوں کو راز میں رکھنا پسند کرتے ہیں اور انہوں نے برصغیر کے ایک بڑے علمی، سیاسی اور ادبی خاندان کی ایک خاتون سے نکاح کیا تھا، مگر وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔ آج بھی وہ قبرستان سے گزرتے ہوئے ان مرحوم خواتین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ نکاح کیلئے تیار ہیں۔

ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں