English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ

القمر

رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.89 فیصد اور انڈے 7.8 فیصد، چکن 4.47 فیصد اور لہسن 1.08 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد کا مزید اضافہ ہوا جبکہ بیف، مٹن، دال مسور، واشنگ سوپ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 2.81 فیصد، دال چنا 1.24 فیصد، پیاز 1.16 فیصد اورآلو 0.9 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال ماش، گھی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے