ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوہر رشید کیساتھ شادی؛ کبریٰ خان کس بے یقینی میں ہیں؟ ادکارہ نے بتادیا

شوبز کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا تھا اور اب شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں نہایت خوش نظر آر ہے ہیں۔

شادی کی تقریبات میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی شریک ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کبریٰ خان کے کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر کبرٰی خانم بے یقینی اور کسی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

انسٹاگرام پر کبرٰی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ مایوں کی تقریب کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ،‘ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ یہ ساری خوشیاں ہماری ہیں’۔

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اسی پوسٹ میں ادکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل ان لمحات اور خوشیوں کو محفوظ رکھنے کی دعا کی اپیل بھی کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی شادی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور نوبیاہتا جوڑے کو دعائیں دیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں