ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ؛ کیارا اور سدھارتھ خوشی سے نہال

گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے کیارا اور سدھارتھ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹارز اب ماں اور باپ بننے والے ہیں۔ جس کا اعلان انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

کیارا اور سدھارتھ نے بچے کے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔

اس پوسٹ پر جوڑے کو چاہنے والے مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی گزشتہ برس  7 فروری کو ہوئی تھی اور اس ماہ ہی جوڑے نے شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

مقامی ثقافت، روایت اور رسموں سے سجی کیارا اور سدھارتھ کی شادی بالی ووڈ کی چند یادگار شادیوں میں سے ایک تھی۔  

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں