English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

القمر

بالی وڈ کے مشہور جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

جمعہ کے روز جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔”

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

 کیارا اور سدھارتھ کی اس خبر نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔  

شوبز فنکاروں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو دعاوں کے ساتھ مبارکباد دی۔

سدھارتھ اور کیارا نے فروری 2023 میں جیسلمیر کے سوریہ گڑھ ہوٹل میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔  

کیارا اڈوانی حال ہی میں فلم "گیم چینجر” میں رام چرن کے ساتھ نظر آئیں جبکہ ان کے آئندہ پراجیکٹس میں "ڈان 3” اور "وار 2” شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے