English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جویریہ سعود نے ماؤں کو بیٹیوں کے حوالے سے ضروری مشورہ دے ڈالا

القمر

ٹی وی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے ماؤں سے کہا ہے کہ لوگوں سے ملیں جلیں اور کم عمری سے ہی اپنی بچیوں کے رشتے تلاش کرنا شروع کردیا کریں۔

نجی چینل کو انٹرویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ اگر گھر میں بیٹی کنواری رہ جائے اور شادی کی عمر نکل جائے تو اس میں قصوروار ماں بھی ہوتی ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ عام مشاہدے کی بات ہے، بہت سی مائیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہوتی ہیں کہ جب اللہ نے چاہا تو رشتہ ہوجائے گا۔

جویریہ سعود نے کہا کہ ان ماؤں کو چاہیے کہ خود بھی کوششیں کریں اور جب بچیاں چھوٹی ہوں تب سے ہی رشتے ڈھونڈنا شروع کردیں۔

ادکارہ نے کہا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں لیکن جب تک نوالہ بناکر منہ تک نہ لایا جائے آپ کھانا نہیں کھا سکتے۔

جویریہ سعود نے یہ گفتگو اپنے ایک ڈرامے کے تناظر میں کی ہے جس کی وہ مصنفہ بھی ہیں۔

اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جس کی شادی کی عمر نکل چکی ہے اور گھر میں دیگر بھابھیوں اور بہنوں کی کامیاب ازدواجی زندگی کو دیکھ دیکھ کر احساس محرومی کا شکار ہوگئی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے