English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل ایئرپورٹ دھماکے کے ملزم کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا مشکور ہوں: صدر ٹرمپ

کابل ایئرپورٹ دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے حملے کے مشتبہ ملزم کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔

اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکے کے مبینہ ملزم کی شںاخت محمد شریف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ لایا جا رہا ہے۔

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کیش پٹیل کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی، سی آئی اے اور محکمۂ انصاف کی کوششوں کے نتیجے میں ملزم کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے فوری طور پر اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

گولڈ کارڈ منصوبہ گرین کارڈ سے زیادہ بہتر ہے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کے دوران گولڈ کارڈ منصوبے کا ذکر کیا اور کہا کہ گرین کارڈ کے مقابلے میں گولڈ کارڈ زیادہ بہتر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا بھر سے ایسے کامیاب افراد کو امریکہ آنے کی اجازت دیں گے جو امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے اور 50 لاکھ ڈالر کے کارڈ کے عوض ایسے افراد کے لیے امریکی شہریت کی راہ ہموار ہو گی۔

امریکی صدر نے 26 فروری کو گولڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

تصاویر: صدر ٹرمپ کا خطاب

دو اپریل سے ممالک پر جوابی ٹیرف عائد ہو جائیں گے: صدر ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ امریکہ کےبیشتر تجارتی شراکت داروں پر دو اپریل سے جوابی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک دہائیوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہے ہیں اور اب ہماری باری ہے کہ ہم ان ممالک کے خلاف ان ٹیرفس کا استعمال شروع کریں۔

صدر ٹرمپ کے بقول یہ جوابی اقدام ہے۔ وہ جو بھی ٹیکس ہم پر لگائیں گے ہم بھی وہی ٹیکس لگائیں گے۔

مزید لوڈ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے