ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڑھاپے کے اثرات : امیتابھ بچن کی یادداشت جواب دینے لگی

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بڑھنے سے پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ 

82 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اعتراف کیا کہ انہیں ڈائیلاگ یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار وہ رات گئے ہدایت کار کو کال کرکے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے لکھا، "عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ڈائیلاگ یاد رکھنا ہی چیلنج نہیں بلکہ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے۔” 

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ ہدایت کار سے دوبارہ موقع دینے کی گزارش کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں شہرت کی ناپائیداری پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے لکھا، "ہر دن نیا چیلنج لے کر آتا ہے، مگر وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ مداحوں کا جوش وقت کے ساتھ کم ہوتا جاتا ہے، یہ ایک قدرتی عمل ہے۔”

بالی وڈ کے سپر اسٹار نے مزید کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کے مالی معاملات کو نہیں سمجھتے۔ انہوں نے اعتراف کیا، "پروڈکشن، لاگت، مارکیٹنگ، نمائش سب کچھ ایک دھندلی اور ناقابلِ فہم دنیا لگتی ہے۔”

فی الحال امیتابھ بچن مشہور گیم شو "کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی کر رہے ہیں، جبکہ ان کے دیگر فلمی پروجیکٹس پر بھی کام جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں