ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑیں گے، بھارتی فلمساز نے خبردار کردیا

بھارتی فلم ساز اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (IFTDA) کے صدر اشوک پنڈت نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی پر شدید اعتراض کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پنڈت نے کہا کہ فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی عوامی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنے گی اور پورا ملک اس پر ردعمل دے گا۔

بھارتی فلمساز  نے پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ملک کے مفادات کے خلاف‘ قرار دیا اور کہا کہ کوئی پاکستانی فنکار بھارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت نہیں کرتا۔

’آرٹ سرحدوں کے پار نہیں جاتا‘ کے نظریے کو انہوں نے رد کیا اور کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے کبھی بھارتی فوجیوں یا شہریوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔

A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

پنڈت نے خبردار کیا کہ اگر فواد خان کی بالی ووڈ فلم میں واپسی ہوئی تو عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنیما ایمپلائز (FWICE) اور دیگر پروڈیوسر تنظیموں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے بعد فیڈریشن جلد ایک اجلاس بلائے گی تاکہ آئندہ کے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان جلد رومانوی بھارتی فلم ابیر گلال میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جس کا ٹیزر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں