ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ گوہر خان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

 

اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر زید دربار نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری شیئر کردی۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنے دوسرے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے جاری کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر ڈبنگ کر رہے تھے۔

اس خوبصورت جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔

A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

اداکارہ اور زید دربار نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھتے ہوئے مداحوں سے محبت اور دعاؤں کی درخواست کی۔

اس اعلان کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی اس جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ گوہر خان، ریئلٹی شو ’بگ باس 7‘ کی فاتح بھی رہ چکی ہیں اور زید دربار نے 2020 میں شادی کی تھی اس خوبصورت جوڑی نے 2023 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا تھا۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں