ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتاری کے بعد رہا کیوں کردیا گیا؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ورلی کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو واٹس ایپ پر سلمان خان کو قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے  بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا۔

اس شخص کی عمر 26 سال ہے جس کے تعلق بھارتی گجرات سے ہے تاہم اسے گرفتار کے کچھ دیر بعد ہی رہا بھی کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیاں دینے والے اس شخص کو نمبر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا تھا تاہم دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد اسے وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو گھر میں گھس کر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے متعدد بار قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں