ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد خان نے بالی ووڈ کی فلم ابیر گلال کیلئے کتنا معاوضہ لیا ہے؟

معروف پاکستانی اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ میں ان کے ساتھ وانی کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کا پہلا رومانوی گیت ’عشق خدایا‘، جو عریجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں ہے، حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور شائقین کو بے حد پسند آیا ہے۔

فواد خان نے آخری بار 2016 کی بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کیا تھا، اور اب وہ ابیر گلال کی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سپر اسٹار اس بڑے بجٹ کی فلم کے لیے 5 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

A post shared by Saregama India (@saregama_official)

 دوسری جانب پاکستان میں وہ فی ٹی وی ڈرامہ قسط 15 سے 20 لاکھ روپے تک لیتے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ ہیروئن کا کردار کرنے والی اداکارہ وانی کپور کا معاوضہ تقریباً 1.5 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔

فلم ’ابیر گلال‘ آرتی ایس بگڈی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور یہ لندن کے خوبصورت مقامات پر فلمائی گئی ہے جو کہ 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں