ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا

معروف ٹک ٹاک اسٹار سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔

’رشتہ پکا رشتہ پکا‘ ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیوز پر اپنا ردعمل دے دیا۔ سامعہ کے مطابق مذکورہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سامعہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پرائیویسی، کردار کشی، اور آن لائن شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نازیبا ویڈیو اصلی ہے تاہم ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے یہ ویڈیوز ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی ہیں۔

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

 اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ سب سازش کی جا رہی ہے۔‘

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں