ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار

کرن جوہر کی دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز کی نئی پیشکش ’ناگزیلا‘، کارتک آریان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز نے اپنی نئی فلم ’ناگزیلا‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم فینٹسی اور کامیڈی کا امتزاج ہوگی، جس میں مشہور اداکار کارتک آریان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

کارتک فلم میں ’پریمویدیشور پیارے چند‘ کا کردار نبھائیں گے، جو کہ ایک ’اچھا دھاری ناگ‘ (شکل بدلنے والا سانپ) ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے یہ ہندو تہوار ناگ پنچمی کے موقع پر، 14 اگست 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

A post shared by India Today (@indiatoday)

واضح رہے کہ دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز اس سے قبل بھی ناظرین کو متاثر کن فلمیں پیش کر چکی ہیں، اور اس نئی پیشکش سے شائقین کو ایک بار پھر تفریحی اور منفرد تجربہ ملنے کی امید ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں