ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نادیہ خان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں



کراچی:

پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ خان نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو اسے واقعے کے پانچ منٹ بعد ہی پتا چل جاتا ہے کہ یہ پاکستان نے  کرایا ہے؟۔ بھارتی حکومت اپنے خوفناک عزائم کیلئے اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔ 
 
نادیہ خان نے کہا کہ بھارت نے تحقیق اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگادیا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے جواز بنانا تھا، یہ بات اب بھارتی عوام کو بھی سمجھ آچکی ہے اور وہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ 

نادیہ خان نے کہا کہ یہ فالس فلیگ آپریشن بھارت نے صرف پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے کیا ہے، پاکستان اور بھارت کے لوگ یا دنیا اتنی بیوقوف نہیں ہے جو یہ بات نہ سمجھ سکے۔ 

پاکستانی اداکارہ نے ماضی کے واقعات جیسے سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے اور حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے حملے اکثر اُس وقت کیے جاتے ہیں جب کوئی اہم مغربی یا امریکی وفد بھارت کا دورہ کر رہا ہوتا ہے۔ نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی قوم متحدہ ہے اور ہمیشہ اپنی پاک فوج کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

نادیہ خان کے اس جرات مندانہ بیان کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا گیا۔ ایک صارف نے لکھا، "نادیہ خان بولی وڈ کی لالچ میں نہیں، اس لیے سچ بولتی ہیں۔”

 ایک اور صارف نے کہا، "سلام ہے نادیہ خان کو کم از کم وہ بولتی تو ہیں۔” ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ "اسی لیے میں نادیہ کو پسند کرتا ہوں، وہ بے باک اور سچی ہیں۔”

نادیہ خان کا یہ حب الوطنی پر مبنی مؤقف نہ صرف ان کے مداحوں کے دل جیت رہا ہے بلکہ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھی ترجمانی کر رہا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں