ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار ساجد حسن کی مشکلات میں کمی، بیٹے کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات کیس کے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو منشیات کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو دو ماہ سے زائد ہوگئے جیل میں ہیں۔ عدالت نے ملزم ساحر کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا تھا۔ ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔

چالان جمع ہونے پر عدالت ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے معاملہ سیشن عدالت کو بھیجا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں