ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرنے والی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں؛ پوسٹ ہٹانے پر مجبور

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر خوشی کے شادیانے بجانے والی مودی سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اداکارہ امینہ نظام نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کرکے پہلگام حملے کا بدلہ لیا گیا ہے، انہیں حقیقت نہیں بتائی گئی۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جب کہ بہت سے سوالات کے جوابات ابھی آنا باقی ہیں۔

امینہ نظام نے بھارت کے ابتر معاشی حالات کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جنگ کبھی امن نہیں لاتی۔ میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔

اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے غنڈوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور وہ اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

جس پر اداکارہ امینہ نظام نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

یاد رہے کہ ملیالم اداکارہ نے فلم ’گینگزآف 18‘ سے فلمی کیریر کا آغاز کیا اور انجام پاتھیرا، ترکش ٹھرکام اور پتا پاکال میں اہم کردار ادا کیے۔

علاوہ ازیں  ٹی وی ریئلٹی شو ’نائیکا نائیکن‘ سے بھی شہرت حاصل کی اور بعد میں او ٹی ٹئی پلیٹ فارمز میں پرفارمنس دی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں