English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 قرآن شریف درست حالت میں برآمد

القمر



کراچی:

گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے 60 قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوئے۔

شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریباً 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے