ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان



کراچی:

شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں جس کی رفتار 36 کلو میٹر (20 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب، مطلع ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ منگل کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں