ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نااہلی کے بعد احمد خان بچھر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ



لاہور:

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد احمد خان بچھر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق احمد خان بچھر اب اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر اعجاز چوہدری، این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے ملک احمد خان بچھر کو نااہل قرار دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں