ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ ساتھیوں کے ہمراہ پیشی پر آئے شہریوں کو قتل کرنی والی خاتون گرفتار



لاہور:

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیشی پر آئے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والی خاتون اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اشتہاری دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھی۔

مفرور اشتہاری ثناء بی بی نے پیشی پر آئے شہریوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر قتل اور زخمی کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔

گرفتار اشتہاری اور اسکے ساتھیوں نے ملکر دو افراد کو قتل جبکہ تین کو زخمی کیا۔ مفرور اشتہاری چار سال سے روپوش تھی جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مفرور اشتہاری ثناء کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے اے کیٹگری کے سنگین مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزمہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن رانا وقاص اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں