ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر پیوٹن کا صدرمملکت آصف زرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار



اسلام آباد:

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصانات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی خط کے ذریعے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق روس کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھ دیا ہے۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں